مزدور کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں: جنت حسین 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ جنت حسین نیکوکارا نے کہا کہ جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،متعلقہ محکمے مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے ایکشن پلان مرتب کرکے نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں،نان رجسٹرڈ اینٹوں کے بھٹوں کوبھی فی الفور رجسٹرڈ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںاسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر محمد سعید چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کارڈز ذولفقار علی، بھٹہ خشت مالکان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس میں مزدوروں کوسوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرائ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبرکے خاتمے اور بھٹہ مزدوروں کی سرکاری طور پر مقررکردہ اجرت کی ادائیگی جیسے معاملات زیر غور آئے ۔

ای پیپر دی نیشن