منچن آباد؍ سیالکوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) منچن آباد میں تھانہ میکلوڈگنج کی حدود میں 10 سالہ ذہنی معذور بچی سے اوباش نوجوان نے زیادتی کی۔ ایس ایچ او سید فضل عباس شاہ کی بھرپور کوشش کے بعد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع لاڑکاہن سنگھ کی مضافاتی آبادی میں بچی کو گھر میں اکیلا پاکر ایک اوباش نوجوان نے ذہنی اور جسمانی معذور بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔ جبکہ سیالکوٹ میں کرایہ پر مکان دلانے کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں نواز کرایہ پر مکان دکھانے کا جھانسہ دیکر خاتون معمونہ کو ساتھ لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔
زیادتی