بھنگ، حشیش دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نشہ : عالمی رپورٹ 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزارتِ انسدادِ منشیات، حکومت پاکستان، امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذِ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو، آئی این ایل اور اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم، یو این او ڈی سی کی جانب سے مشترکہ طور پر 'پاکستان میں منشیات کے استعمال کا قومی سروے کا 24اکتو بر سے آغاز  ہو گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق 2012ء اور 2013ء میں یو این او ڈی سی نے وزارتِ انسدادِ منشیات، امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو آئی این ایل اور ملک کے دیگر متعلقہ اداروں اور فریقوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں منشیات کے استعمال کے رجحانات کا اندازہ لگانے کے لئے ایک قومی سروے کیا۔ سروے کے مجموعی نتائج سے پتہ چلا کہ تقریباً 6 فیصد آبادی نے گزشتہ سال کے دوران شراب اور تمباکو کے علاوہ کسی نشہ آور مواد کا استعمال کیا۔ ان میں 9 فیصد بالغ مرد اور2.9 فیصد بالغ خواتین شامل تھیں، جبکہ ان افراد کی کل تعداد 6.7 ملین تھی۔ رواں سال منشیات کی عالمی رپورٹ، 2022ئ، کے مطابق دنیا بھر میں اندازاً 284 ملین افراد نے 2020ء میں منشیات کا استعمال کیا۔ بھنگ، حشیش یا Cannabis تاحال دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نشہ آور مواد ہے اور اس رپورٹ کے مطابق بعض مرکب ادویات کے نشہ آور استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیا بھر میں 11.2 افراد نے ٹیکے والے نشہ آور مواد کا استعمال کیا۔قومی سروے 24-2022 کیا جا رہا ہے جس کی بدولت معتبر شواہد میسر ہوں گے کہ آبادی میں منشیات کا استعمال کس حد تک ہے اور کس قدر لوگ  نشے سے پیدا ہونے والے مسائل کا شکار ہیں۔ سروے کے دوران ایک گھرانہ سروے کے ساتھ ساتھ منشیات کے استعمال کے شدید خطرے پر ایک تحقیقی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی جس میں ملک گیر کوریج کے ساتھ ہر صوبے کے بڑے اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جیریمی ملسم نے اپنے استقبالیہ کلمات میں سروے کے سلسلے میں قائدانہ کردار اور معاونت پر انسدادِ منشیات کے وفاقی وزیر نوابزادہ شازین بگٹی اور ان کی وزارت کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو جے شوفر نے اپنی تقریر میں اس اشتراک عمل پر وفاقی وزیر انسدادِ منشیات، یو این او ڈی سی اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے کا آغاز پاکستان میں منشیات کے استعمال کے بارے میں شواہد پر مبنی معلومات کی دستیابی میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ایک دیرینہ کمی دور ہو گی جسے اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ سروے رپورٹ مکمل ہونے پر جو معلومات اور سفارشات سامنے آئیں گی ان سے منشیات کی روک تھام اور علاج معالجہ کے پروگرام تشکیل دینے اور پالیسیوں یا قواعد میں ضروری تبدیلیاں تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔  یو این او ڈی سی ویانا آفس میں منشیات کی روک تھام، علاج معالجہ اور بحالی کے شعبے کی سربراہ  جیووانا کیمپیلو نے پاکستان میں منشیات کی صورتحال پر تشویش کے اظہار پر وزارتِ انسدادِ منشیات، آئی این ایل اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں منشیات کے استعمال کے قومی سروے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کی بدولت منشیات کے استعمال کی اصل صورتحال اور روک تھام اور علاج معالجہ کے اقدامات میں درپیش مشکلات اور خامیوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انسدادِ منشیات کے وفاقی وزیر نوابزادہ شازین بگٹی نے اپنے اختتامی کلمات میں قومی سروے کے انعقاد میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر یو این او ڈی سی اور مالی تعاون پر امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذِ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو، آئی این ایل کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کی روک تھام اور علاج معالجہ کے سلسلے میں باقاعدہ لائحہ عمل کے تحت کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں مختلف حکومتی وزارتوں، سرکاری محکموں، غیرملکی مشنوں، اقوامِ متحدہ کے اداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔
عالمی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...