سیلاب زدگان کی مدد،کینیڈین خیراتی ادارے نے 5لاکھ ڈالر اکھٹے کر لئے

Oct 27, 2022


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)کینیڈین خیراتی ادارے نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ کینیڈین ڈالر کے عطیات اکھٹے کر لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کینیڈین خیراتی ادارے ہیومن کنسرن انٹرنیشنل (ایچ سی آئی) کو پاکستان میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ کینیڈین ڈالرز کے عطیات جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وہ  ہیومن کنسرن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کینیڈا کے دارلحکومت اٹاوا میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ڈنر میں پاکستانی کینیڈینز کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ  کینیڈین حکام، کینیڈین سول سوسائٹی ، سیاستدانوں اورکینیڈین ارکان پارلیمنٹ  نے شرکت کی جن میں کینیڈین وزیراعظم کے پارلیمانی سیکرٹری اور کینیڈا کے ٹریڑری بورڈ کے صدر گریگ فرگس، گلوبل افیئر کینیڈا میں اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر برائے ایشیا پیسیفک پال تھوپل، پاکستان ںڑاد رکن سینٹ آف کینیڈا محترمہ سلمیٰ عطائ￿  اللہ جان، رکن پارلیمنٹ شفقت علی، رکن پارلیمنٹ سمیر زبیری،رکن پارلیمنٹ چندرا آریا اور رکن پارلیمنٹ میری فرانس لالونڈے نے بھی عشائیہ میں شرکت کی جس کے اختتام پر پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے موقع پر ہی ایک لاکھ دو ہزار کینیڈین ڈالرز کے عطیات جمع کر لیے گئے۔اس سے قبل ہیومن کنسرن انٹرنیشنل نے پچھلے ہفتہ ٹورنٹو اور لنڈن انٹاریو میں بھی فنڈریزنگ تقریبات منعقد کیں جن میں چار لاکھ کینیڈین ڈالرزسے زائد کے عطیات جمع کیے گئے۔اپنے خطاب میں ظہیر جنجوعہ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سیلابوں میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی امداد اور بحالی میں دل کھول کر عطیات دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عطیات جمع کرنے کے لیے کینیڈا کے کئی شہروں میں پاکستانیوں کی طرف سے منعقد کی گئی فنڈ ریزنگ کی مختلف تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں اور وہ اس خلوص اور جوش و جذبے سے بہت متاثر ہوئے ہیں جس کا کینیڈا میں  مقیم متحرک پاکستانی ڈائیاسپورا نے اپنے بھائیوں کی امداد کی پکار  پر لبیک کہا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے لاکھوں ڈالر  کے عطیات جمع کرائے۔ 
 سیلاب زدگان کی مدد

مزیدخبریں