وجیہہ فاروق قتل کیس‘امریکی ڈ پٹی میڈیکل ایگزامینر کو بیان ریکارڈ کرانے کا سمن جاری 

Oct 27, 2022


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نڑاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغواا ور قتل کے مقدمہ میں امریکہ کے ڈپٹی میڈیکل ایگزامینر کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے سمن جاری کر دیئے ہیں اور پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ امریکی ڈپٹی میڈیکل ایگزامینرمیجر انتھونی ونسن (Maj Anthony Vinson) کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر ویڈیولنک کے انتظامات مکمل کریں آج جمعرات ویڈیو لنک کے ذریعے بیان سے قبل استغاثہ کے اہم گواہ کی حیثیت سے میجر انتھونی کی شناخت کو بھی یقینی بنایا جائے عدالت نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدائیت کی ہے مذکورہ ڈاکٹر کی شہادت قلمبند کرنے کے دوران اس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہ رکھا جائے عدالت نے یہ احکامات ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے احکامات کی روشنی میں جاری کی ہیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ہائی کورٹ میں دائر نظر ثانی پٹیشن میں استدعا کی تھی کہ نظر ثانی پٹیشن کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی جائے کہ وہ مقدمہ کے تفتیشی و استغاثہ کے گیارہویں گواہ کا بیان قلمبند نہ کرے اور امریکہ میں مقتولہ کا پوسٹمارٹم کرنے والے امریکی ڈاکٹر کا بیان بھی قلمبند کیا جائے پراسیکیوشن کی جانب سے پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم رپورٹ میں قتل کی وجہ نہیں بیان کی تھی جبکہ امریکی ڈاکٹر نے پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ بھی تحریر کی ہے۔
 سمن جاری 

مزیدخبریں