ووٹ کی اہمیت اجاگر کر نے کیلئے الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام پینٹنگز کی نمائش 


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں طلبا تصویری مقابلے کے حوالے سے موصول کردہ پیٹنگز کی نمائش اورپہلے تین پوزیشن لینے کیلئے انتخاب کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کا موضوع " آپ کا حق رائے دہی برائے امید افزاء مستقبل" /  your vote to a promising future تھا۔ تقریب کا افتتاح  سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان نے کیا ، دیگر معزز ججز احمر بلال محبوب پلڈاٹ ، نگین حیات نومیڈ آرٹ گیلری اور مریم احمد ڈائریکٹر visual art ,پی این سی اے ،میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔ اس مقابلے کا  مقصد نوجوانوں کے اندر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں ان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد کے علاوہ پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 1لاکھ ، 50ہزار اور 25ہزار کے  نقد انعامات مورخہ 7 دسمبر 2022 کو نیشنل ووٹرز ڈے  کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ پیٹنگ مقابلہ میں موصول ہونے والی تمام پیٹنگز کو نمائشن کیلئے نیشنل آرٹس کونسل کی گیلری نمبر 10 اور گیلری نمبر 11میں معززین کے لئے آویزں کی گئیں ہیں۔ اور یہ نمائش  2 دن مورخہ 26 اور 27 اکتوبر 2022 کو عوام الناس کے معائنے کے لئے بلاتفریق جاری رہے گی۔مقابلہ میں چاروں صوبوں کے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء نے حصہ لیا۔مجموعی طور پر 280 پینٹگز مقابلے میں شرکت کے لئے شامل ہیں۔
 پینٹنگز کی نمائش 

ای پیپر دی نیشن