عمران خان کا لانگ مارچ وفاقی حکومت کوصوبوں کیساتھ لڑانے کی سازش ،نوشین افتخار 

Oct 27, 2022


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم،خبرنگار)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے اسے ملک میںانتشاراور انارکی پھیلانے کی کوشش قراردیا گیا ہے۔ عمران خان کا لانگ مارچ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے ہے وفاقی حکومت کوصوبوں کیساتھ لڑانے کی سازش ہے پنجاب کے وسائل استعمال کئے جائینگے ملک سیلاب میں دوبا ہوا معاشی ھالت خراب ہے لیکن نیازی عوام دشمنی پر اترا آیا ہے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نااہل بندہ کو لانگ مارچ کی کال دیکر اسے لیڈ کرتے ہوئے شرم آناچاہیے ملک کے معاشی حالات ابتر ہیں سیلاب سے تین صوبے متاثر ہوئے ہیں لیکن یہ پنجاب کے وسائل پولیس گاڈیاں اور پروٹوکول وفاقی حکومت کیخلاف استعمال کرنے جا رہے ہیں ایک سو چھبیس دن کے دھرنے میں انہیں کچھ نہیں ملاتو اس لانگ مارچ سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا عمران خان صوبوں اور مرکز لو لروانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
نوشین افتخار

مزیدخبریں