اسلام آباد(خبرنگار)پلڈاٹ نے ایوان بالا کے 319ویں اور 320ویں اجلاسوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کا 319واں اجلاس 29جولائی کو شروع ہوا اور 5اگست تک جاری رہا8دن طویل اجلاس میں ایوان بالا کے صرف 4اجلاس ہوئے ایوان بالا کا 320 واں اجلاس 17اگست سے لیکر19اگست تک جاری رہا پلڈاٹ کے تجزیے کے مطابق ایوان بالا کے 319ویں اجلاس کے دوران اوسطا 38.39 فیصد ایجنڈا آئٹمز باقی رہ گئے اورایوان بالااپنے ایجنڈے کے 61.61فیصد آئٹمز کو 4اجلاسوں میں نمٹا سکی1اگست کو زیادہ سے زیادہ ایجنڈا آئٹمز 60%رہ گئے تھے کیونکہ زیادہ تر وقت سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بحث میں گزرا 4اگست کو کم از کم ایجنڈا آئٹمز 10.71فیصد رہ گئے جو سیشن کی سب سے طویل نشست بھی تھی320ویں سیشن کے دوران اوسطا 54.98%ایجنڈا آئٹمز باقی رہ گئے اور سینیٹ 3اجلاسوں میں اپنے ایجنڈے کے صرف 45.02%آئٹمز کو نمٹا سکااپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے 19اگست کو زیادہ سے زیادہ ایجنڈا آئٹمز 92.86فیصد باقی رہ گئے تھے یہ اجلاس کی مختصر ترین نشست بھی تھی 18اگست کو کم از کم ایجنڈا آئٹمز 35.71فیصدایجنڈا ٓئٹم پر کوئی کام نہیں ہوسکا319ویں سیشن کے دوران استعمال ہونے والا کل وقت 12گھنٹے 7منٹ تھا جس کا اوسط وقت 3گھنٹے 2منٹ فی نشست تھاسیشن کے دوران نشست شروع کرنے میں اوسطا 9منٹ کی تاخیر ہوئی دوسری جانب سینیٹ کا 320واں اجلاس کل 7گھنٹے 16منٹ پر محیط رہا جس کا اوسط وقت فی نشست 2گھنٹے 25منٹ بنتا ہے ایوان بالاکے 319ویں اجلاس میں 5بل منظور ہوئے اجلاس کے دوران کوئی بھی سرکاری بل پیش نہیں کیا گیا جبکہ 5پرائیویٹ ممبرز بل پیش کیے گئے اور تمام کو متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیا اجلاس کے دوران کوئی آرڈیننس نہیں رکھا گیا اور نہ ہی اس میں توسیع کی گئی ۔
رپورٹ جاری