لاہور(اسپورٹس رپورٹر)ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نظر ہوگیا، اس موقع پر زمبابوے کے کوچ فیلڈ امپائرز پر برہم بھی ہوئے تھے جس کی وجہ انہوں نے بتا دی۔زمبابوے کے چیف کوچ ڈیو ہاتن نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے مقابلے کے دن میچ سے قبل ہی موسم خراب تھا اور اس میں میچ ہونا ایک مضحکہ خیز بات تھی، ان حالات میں ایک بھی گیند نہیں پھینکی جانی چاہیے تھی۔ ان کے کھلاڑی فیلڈ امپائروں سے خراب موسم کے باعث میچ منسوخ کرنے کی گزارش کرتے رہے جو امپائرز نے اس وقت تو مسترد کردی لیکن وقفے وقفے سے بارش سے گراونڈ کی خراب حالت کے پیش نظر میچ منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینا ہی پڑا۔