نوجوان نسل میں نشہ کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر آگاہی ورکشاپس 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) نوجوان نسل میں نشہ کے بڑھتے ہوئے خطرناک رجحان کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او عمر سلامت نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری عرفان احسان کے ساتھ مل کر آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا انچارج وزیر اعلیٰ شکایت سیل گوجرانوالہ ندیم مراد علی سندھو، اے ایس پی کامونکی سلمان خان اور دیگر افسران نے کامونکی بوائز ہائی سکول میں ورکشاپ میں شرکت کی ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری عرفان احسان نے کہا کہ اس کی کیمپین کا بڑا مقصد لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے کہ منشیات یا ڈرگس کا استعمال کتنا نقصان دہ اور کتنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حجت تمام کرنے کی غرض سے ایک دن منا کر اس بھیانک و خطرناک انسانیت سوز کاروبار کا استعمال بند ہو جائے گا اس کیلئے عوامی و سماجی اور حکومتی سطح پر مستقل ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، تب کہیں جاکر اس  لعنت سے معاشرے کو پاک و صاف کرسکتے ہیںانہوں نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مستعد ہے اور پولیس کے تعاون کے بغیر معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...