حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادرائے مظہر اقبال نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی ، عارف شہید پولیس لائنز آمد پر ڈی ایس پی رانا محمد اسلم نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے یاد گار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ جس نے مجھے اس ذمہ داری سے نوازا ہے۔عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کیا جائیگا۔ تما م زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا جائے گا۔غیر قانونی حراست ، تشدد اورشہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میں دن دو سے تین بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔
حافظ آباد:نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا
Oct 27, 2022