حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)دھان کی باقیات کو جلانے پر بھاری جرمانوں اور کسانوںکی پکڑ دھکڑ کے خلاف کسان بورڈ پاکستان آج ساڑھے دس بجے صبح احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔کسان بورڈ کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ اور ضلعی صدر ملک شوکت علی پھلروان نے کہا ہے کہ ایک طرف بجلی کے بلوںمیں ظالمانہ اضافہ اور کھاد تیل کی مہنگائی وبلیک مارکیٹنگ روکنے میں حکومت بری طرح ناکام ہے جبکہ دوسری جانب کسانوں کی پکڑ دھکڑ اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرکے انہیں سڑکوںپر نکلنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
حافظ آباد:فصلوں کی باقیات جلانے پر پکڑ دھکڑ،کسان بورڈ کا آج احتجاج کا اعلان
Oct 27, 2022