حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بنو ولنٹ فنڈبورڈ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکا لر شپ، شادی گرانٹ ، ماہانہ گرانٹ اور کفن دفن کے 544کیسز کیلئے دوکروڑ 54لاکھ 25ہزار کے اجراء کی منظوری دے دی ۔ ڈسٹرکٹ بنو ولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالر شپ 246کیسز کیلئے ایک کروڑ 23لاکھ،ملازمین کی بچیوں کی شادی کے 125کیسز کیلئے 68لاکھ 75ہزار ، ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ گرانٹ کے -21کیسز کیلئے 9لاکھ 20ہزار جبکہ کفن دفن کے 152کیسز کیلئے 59لاکھ 20ہزارروپے کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔