گوادر (نامہ نگار) جی ڈی اے والے اپنے سکول کوسکول کی طرح چلائیں۔ فوجی کالونی نہ بنائیں، طلباءو طالبات کے خدشات فوری طور پر دور کئے جائیں اور نکالے گئے قابل اساتذہ کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ گزشتہ روز قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جی ڈی اے اسکول کے احتجاجی طلباءسے ملاقات کے بعد سکول انتظامیہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ملاقات میں احتجاجی طلباءاور دیگر اساتذہ کے خدشات پیش کئے گئے اور ان کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
جی ڈی سکول کوسکول کی طرح چلائیں، فوجی کالونی نہ بنائیں:ہدایت الرحمان بلوچ
Oct 27, 2022