وفاقی وزیر سیفران کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات ،باہمی امور پر تبادلہ خیال


کوئٹہ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی ترقی کیلئے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے اداروں کے تعاون سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر، یو این ایچ سی آر کا صوبائی سربراہ ارون پولیکر و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے یو این ایچ سی آر اور یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کی چابیاں چیف سیکرٹری بلوچستان کے حوالے کیے۔ چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر اور عالمی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولینسز عوام کی خدمت کیلئے استعمال میں لائے جائینگے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت اور صوبائی سربراہ ارون پولیکر نے ایمبولینسز کی حوالگی سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

ای پیپر دی نیشن