’’بھارت خطہ کا امن دائو پر لگانے کی کوشش کررہا ہے‘‘


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے بھارت کی طرف سے ہتھیاروں کی غیر معمولی خرید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر خطہ کا امن دائو پر لگانے کی کوشش کررہا ہے بھارت نے پوری کوشش کی کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل سکے جس میں ناکامی پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اب خطہ میں طاقت کا توازن خراب کرنے کے درپہ ہے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان ، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان، محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمیدنے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور اسے دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی بھارت کی گمراہ گن معلومات پر مبنی منظم مہم قابل مذمت ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...