نارنگ و نواح میں عطائیوں کے ڈیرے ‘ ممنوعہ ادویات کی فروخت جاری

Oct 27, 2022


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) نارنگ شہر اور گردونواح میں عطائیوں کے ڈیرے جگہ جگہ کلینک میٹرنٹی ہوم میڈیکل سٹور کھل گے ہر بیماری کا علاج شروع منشیات کے اڈے بن گے ممنوعہ ادویات کی فروخت جاری ہے محکمہ صحت خاموش تماشائی بن گیا تفصیلات کے مطابق نارنگ شہر اور گردونواح کے دیہات میں عطائیوں نے سادہ لوح لوگوں کی جانوں سے کھیلنا شروع کردیا ہر گلی محلے چوارہے پر عطائیوں نے اڈے بنا لئے محکمہ صحت کی مڈائفوں نے نجی ہسپتال کلینک بنا لئے جہاں پر کسی بڑے ڈاکٹر کا نام آویزاں کردیا جاتا ہے اور ڈلیوری آپریشن دیگر امراض کا علاج شروع کر دیا جاتا ہے جب حالت غیر ہو جائے تو پھر کسی بڑے ہسپتال جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور جگہ جگہ میڈیکل سٹور بن چکے جہاں ممنوعہ ادویات بغیر کسی مسند ڈاکٹر کے نسخے کے فروخت کی جاتی ہیں شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری صحت پنجاب سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں