ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پولیس جوانوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے وکیل کے گھرمیں داخل ہو کر خواتین سے بدتمیزی کی اور 13 لاکھوں مالیت کے زیورات و نقدی چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 15 شاہکوٹ کے رہائشی مسعود عباس بھٹی ایڈووکیٹ نے پولیس کو دی گئی عرضداشت میں کہا ہے کہ گذشتہ رات پولیس اہلکاروں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس ملزم دیواریں پھلانگ کرگھر میں داخل ہوئے ملزم طلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ملزموں نے خواتین سے بدتمیزی کرنے کے علاوہ حویلی کا دروازہ توڑ کر میرے بھانجے عرفان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔مسعود عباس بھٹی کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ۔
ننکانہ : پولیس کی وکیل کے گھرمیں گھس کر خواتین سے بدتمیزی ‘ زیوارت‘ نقدی بھی لے گئے
Oct 27, 2022