سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لاہور پہنچ چکا ہوں.آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس اور کل لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔
شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ میری بیماری کی تصویر کرونا والی ہے الحمداللہ میں صحت مند ہوں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے لکھاکہ میں نواز، شہباز اور آصف زرداری کی طرح نہیں کہ اقتدار سے اترنے کے بعد بیماری کا بہانہ کروں۔انہوں نے مزیدلکھا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔
سپریم کورٹ نےبھی حکومت کےلانگ مارچ روکنےکی درخواست کومستردکردیا۔لانگ مارچ شروع نہیں ہوااورحکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔طاقت کااستعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے۔لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا۔انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 27, 2022
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کےلانگ مارچ روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔ان کا کہنا ہےکہ طاقت کا استعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہےکہ انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودےگا۔