آرٹیکل 184 تین کے تمام مقدمات میں اپیلیں انٹرا کورٹ کے طور پر دائر ہونگی 

Oct 27, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کے فیصلے کے پیش نظر رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا گیا۔ سرکلر کے مطابق آرٹیکل 184 تین کے تمام مقدمات میں اپیلیں انٹراکورٹ اپیل کے طور دائر ہوں گی، یاد رہے کہ نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں کو تاحال نمبر الاٹ نہیں کیے گئے تھے۔ رجسٹرار آفس کے جاری سرکلر کے بعد اپیلوں پر نمبر لگانے کا عمل شروع ہوگا۔خیال رہے کہ دو ہفتے قبل سپریم کورٹ کے ف±ل کورٹ بنچ نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ‘ کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ قانون کے تحت بنچ صرف چیف جسٹس نہیں بنائیں گے بلکہ چیف جسٹس اپنے دو سینیئر ترین برادر ججوں سے مشورے کے بعد ہی بنچز تشکیل دینگے۔ 

مزیدخبریں