راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا، برطانیہ کے سفارتکار نے گزشتہ دنوں سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کر کے افغان پناہ گزینوں کی لندن کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کی درخواست کی تھی جس کو باہمی مشاورت کے بعد افغان پناہ گزینوں کولندن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پہلی خصوصی پرواز132 افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی پرواز EVE365, A330 نے سہ پہر 3 بجکر 13 منٹ پر لندن کے سٹانسٹڈ ائرپورٹ کے لئے اڑان بھری، افغان پناہ گزینوں کے سفری دستاویزات کی مکمل چھان بین کے بعد امیگریشن کے عملے نے سفر کرنے کی اجازت دی۔ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا الگ سے کاو¿نٹرقائم کیا گیا تھا، پہلی پرواز میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔