راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) بھارتی فورسز نے ظفر وال سیکٹر سیالکوٹ میں ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈکوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی جس پر پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی۔جس کے بعد بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔