کابل ( نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت داخلہ نے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی۔ چھ ماہ میں مرکزی اور صوبائی پولیس کے تربیتی مراکز میں 11,634 افراد نے بنیادی اور خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا رشوت لینے، عہدے کے غلط استعمال پر 809 ملزم گرفتارکیے، 449 سکیورٹی اہلکار اور 360 عام شہری شامل ہیں۔