لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ءکا دن انسانی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے۔کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ آج ہی کے دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی فوج کو اتارا تھا۔ بھارت زبردستی اور غیر قانونی طور پر قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔