لاہور( لیڈی رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ آلائیڈ وڑن سائنسز کے زیر اہتمام ن 25 عالمی یوم بصارت کی مناسبت سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب تقریب کے مہمان خصوصی نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر تھے۔ تقریب کا مقصد بینائی کو محفوظ رکھنے اور نابینا پن سے بچاو¿ کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ مہمان مقررین اور معززین نے امراض چشم میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور آنکھوں کے علاج کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے آنکھوں کی صحت کی دیکھ بھال میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوششوں کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ آنکھیں روح کی کھڑکیاں اور دماغ کا آئینہ ہیں۔ آئیے ہم ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو کم خوش قسمت ہیں۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام یوم بصارت پر آگاہی سیمینار ، واک
Oct 27, 2023