GITEX نمائش:برآمدی آرڈرز،صنعتی وتعاون ،25کروڑ ڈالر کی سر گرمیاں متوقع

Oct 27, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف کی کاوشوں سے دبئی میں منعقدہ GITEX نمائش میں پاکستان دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور اس کے نتیجے میں برآمدی آرڈرزاورصنعتی وتعاون سرمایہ کاری 25کروڑ ڈالر کی سر گرمیاں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں