مقبوضہ غزہ، امریکہ میں اسلاموفوبیا اور یہود مخالف واقعات بڑھ گئے

واشنگٹن(این این آئی)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے اثرات امریکہ میں اسلامو فوبیاکے بڑھتے ہوئے واقعات کے ساتھ ساتھ یہود مخالف سرگرمیوں کی صورت بھی ظاہر ہونے لگے ہیں۔ متحارب کمیونٹیز کے افراد میں تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اور مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کے واقعات کو ' اسلامو فوبیا ' کا نام دیا جاتا ہے ، یہ واقعات عام طور پر ہوتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کے واقعات اگر دنیا کے کسی اور ملک میں ہوں تو اسے عدم رواداری اور مذہبی انتہا پسندی کانام دیا جاتا ہے۔ البتہ امریکہ میں یہ 'اسلام و فوبیا ' کے نام سے مشہور اور ملفوف ہے۔امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے اس صورت حال کے بارے میں کہا ہے ' بڑھتے ہوئے واقعات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب صدر جوبائیڈن جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کر کے اپنی مکمل حمایت اسرائیل کے پلڑے میں ڈالی تھی اور بحری بیڑے تک بھجوا دیے ہیں۔ انہوں نے بھی امریکہ میں عوام کے درمیان اس نئی لہر کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن