لاہور(نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ‘ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی سے ڈاکو اکرم و فیملی سے 4 لاکھ‘ زیورات اور موبائل فون‘ مصطفی ٹاون سے ڈاکو عدنان سے 2 لاکھ ‘ موبائل فون‘ نصیر آباد سے ڈاکو مراتب سے 2 لاکھ 45 ہزار‘ موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو فیصل سے 3 لاکھ‘ موبائل فون، مستی گیٹ سے ڈاکو حفیظ سے 1 لاکھ 30 ہزار‘موبائل فون‘ نولکھا سے ڈاکو سلمان سے 3 لاکھ 20 ہزار ‘ موبائل فون، نیو انارکلی سے ڈاکو الیاس سے 2 لاکھ ‘موبائل فون، شیراکوٹ سے ڈاکو اختر سے 2 لاکھ 40 ہزار‘ موبائل فون، اقبال ٹاون سے ڈاکو جمیل سے 2 لاکھ‘ موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ برکی، ریس کورس، مصطفی ٹاون، ڈیفنس سے کاریں اور مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ، شیراکوٹ، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔