لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو رکنی بنچ ہی چینی کی قیمتوں کے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا، 30 اکتوبر سے دستیاب دو رکنی بنچ سماعت کا آغاز کرے گا۔ یاد رہے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے پنجاب حکومت کے 28 جولائی کے نوٹفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
چینی کی قیمتوں کا معاملہ،شوگر ملز مالکان کی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
Oct 27, 2023