ممنوعہ ادویات کیس ‘4پاکستانی اتھلیٹس پر 3سالہ پابندی

لاہور(سپورٹس رپوٹر)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے 4 اتھلیٹس پر پابندی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پابندی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق لگائی گئی ہے۔فیڈریشن کے مطابق 4 اتھلیٹس نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا، ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد 3، 3 برس کی پابندی لگائی گئی ہے۔فیڈریشن کے مطابق اتھلیٹس کے نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے، معالات کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے دیکھا۔ فیڈریشن کے مطابق عزیز رحمان، نعیم اختر، رابعہ عاشق اور عیشا عمران پر20 جولائی 2023ءسے 19 جولائی 2026 تک پابندی لگائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن