وزیرآباد: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدبخت مجرم کو عمر قید

Oct 27, 2023

وزیرآباد (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن کورٹ نے قرآن کریم کو شہید کرنے، جلانے والے بدبخت مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ محلہ نور پورہ گکھڑ کے کرامت بھلر نے گزشتہ برس قرآن کریم کو جلایا اور گھر سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ گکھڑ نے مسجد نورانی محلہ نور پورہ کے خطیب مفتی محمد ارسلان قادر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں