وزیر صحت سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقِ

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے خصوصی ملاقات ہوئی ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات کیلئے امریکی سفیر خاص طور پر وزارت صحت تشریف لائے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے امریکی سفیر کا استقبال کیا صحت کے شعبے میں دونوں ممالک کا تعاون مثالی ہے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم امریکی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں بھر پور اور با مقصد تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں صحت کا ایجنڈا ہمیشہ غیر سیاسی ہونا چاھیے اس بیانیے کے نتیجے میں تمام شراکت داروں کا تعاون حاصل ہوا ہے یونیورسل ہیلتھ کوریج میرا ٹاپ ایجنڈا ہے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ملک بھر میں 430 بنیادی مراکز صحت کی بحالی کا منصوبہ تشکیل دیا ہے اسی تناظر میں تمام بنی نوع انسان کو بیماریوں کیخلاف مشترکہ جدو جہد کرنا ہو گی صحت عوام اور ریاست میں رابطے کا بہترین ذریعہ ہے صحت کی بہتر سہولیات سے عوام اور ریاست کا رشتہ مزیز مضبوط ہوتا ہے ملاقات میں پاک یو ایس ڈائیلاگ بارے خصوصی تبادلہ خیال ہوا پاک یو ایس ڈائیلاگ کے دو ادوار ہو چکے ہیں مزید دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقِ ہوا یونیورسل ہیلتھ کوریج ماں بچہ کی صحت نیوٹریشن پولیو متعددی امراض کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور تعاون بڑھانے پر اتفاق ملاقات اس بات پر بھی اتفاق ہوا دونوں ممالک کے ٹیکنیکل گروپ ان تجاویز کو آگے بڑھائیں امریکی سفیر نے صحت کے مختلف شعبوں میں بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا امریکی۔سفیر نے متعدی امراض کی۔روک تھام بچوں میں غذائیت کی کمی ماں بجے کی صحت اور فیملی پلاننگ میں سپورٹ کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن