نواز شریف کی پیشی سخت حفاظتی انتظامات خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

اسلام آباد (عزیز علوی) نواز شریف کی پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس نے ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے۔ پولیس، ایف سی کے دستے ہائیکورٹ کے مین گیٹ اور اطراف میں تعینات کئے گئے۔ جیمر گاڑیاں بھی شاہراہ دستور پر کھڑی کی گئیں۔ٹریفک پولیس کی ٹیمیں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل ٹریفک روانی کیلئے موجود تھیں۔ میاں نواز شریف کے قافلے کی آمد کی جونہی کوئی بات کرتا تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ شاہراہ دستور پر میاں تیرے جان نثار بے شمار بیشمار اور اک واری فیر شیر شیر کے نعرے لگاتے پہنچ جاتی تھی جنہیں پولیس کی نفری پیچھے ہٹاتی رہی۔

ای پیپر دی نیشن