راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ائرپورٹ میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقادکیا گیا، تقریب اکتوبر کے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے سلسلے میں منعقد کی گئی سیشن کا انعقاد سول ایوی ایشن اتھارٹی میڈیکل سیکشن اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے مل کر کیامقررین نیکینسر اور اس سے دماغی صحت پر مرتب ہو ے والے اثرات پر بھی روشنی ڈالی ائرپورٹ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین افسران اور عملے کے ارکان نے اگاہی سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر سائرہ محمود ایسوسی ایٹ پروفیسر اور بریسٹ کینسر ماہر نے جامع پریزنٹیشن دی مقررین نے چھاتی کے کینسر سے وابستہ خطرے کے عوامل کی ابتدائی اسکریننگ کی اہمیت پر زور دیامعروف ماہر نفسیات ڈاکٹر زوبیہ زبیر نے کینسر کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ دونوں کو درپیش سماجی اور نفسیاتی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔