نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کردیا ہے کہ سردیوں میں گیس نہ صرف مہنگی بلکہ نایاب بھی ہوجائیگی، صارفین کو گیس دوا کی طرح صبح دو پہر اور شام تین ٹائم ملے گی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر توانائی نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح دوپہر اور رات کے اوقات میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس سپلائی یقینی بنائیں گے،گھریلو صارفین کو ایل پی جی پر جانا پڑے گا، ملک میں جتنی گیس ہے اسی کے مطابق سردیوں میں سپلائی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا ہے، نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رہے گی کیونکہ نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس موجود نہیں ہے۔وزیر توانائی نے کہا دسمبر کیلئے ایل این جی کے دو اضافی کارگوز خرید لیے ہیں جبکہ جنوری کیلئے بھی دو مزید ایل این جی کارگوز سپاٹ مارکیٹ سے خریدیں گے، گیس قیمتوں میں غریب صارفین پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا، صرف ان کیلئے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کیئے ہیں۔وزیر توانائی نے کہا کہ گیس قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی تاہم ای سی سی نے جن قیمتوں کی منظوری دی ہے اس کے بعد 4500 ارب روپے سے زائد توانائی کا گردشی قرض مزید نہیں بڑھے گا۔
وزیر توانائی نے خبردار کردیا.
Oct 27, 2023 | 11:50