اسلام آباد،ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رورٹر سے)ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ آبپارہ کو امجد حفیظ نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے گھر سے تانبے اور سولر پینل کی تار چوری کرلی،تھانہ آبپارہ کو محمد مجتبیٰ نے بتایا کہ دو مسلح موٹر سواروں نے موبائل فون لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء چھین لیں، تھانہ کراچی کمپنی کو نثار نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے 25ہزار روپے اور چیکس چوری کرلئے،تھانہ رمنا کو احتشام الحق نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ ترنول کو میر احمد خان نے بتایا کہ فہد وغیرہ نے تعمیراتی سامان چوری کرلیاتھانہ کورال کو خالد محمود نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون اور5لاکھ روپے چھین لئے تھانہ بہارہ کہو کو حافظ ثنائ اللہ نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے گھر سے موبائل فون طلائی زیورات اور 10000روپے چوری کرلئے

ای پیپر دی نیشن