اسلام آباد(نامہ نگار) کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں 9 جدیدایمبولینسیں تقسیم کیں۔ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹرمیں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے اقدامات میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے ادارے، او جی ڈی سی ایل نے ملک بھر کی کمیونٹیز کو کل 100 ایمبولینسیں عطیہ کرکے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لیے تبدیلی کا سفر شروع کیا ہے۔اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب ڈپٹی کمشنر آفس گھوٹکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی نگران وزیر اعلی سندھ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر کے علاوہ نگران وزیر داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اور بہت سے معززین علاقہ نے شرکت کی۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے نئی عطیہ کردہ ایمبولینسیں ہنگامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں نمایاں بہتری لائیں گی۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے گھوٹکی میں 9 ایمبولینسزکا عطیہ
Oct 27, 2023