آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے 38 رنز پر پاکستان کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن ایک بار پھر اوپننگ جوڑی پاکستان کو شاندار آغاز فراہم نہ کرسکی۔اوپننگ بیٹسمین عبد اللہ شفیق جنوبی افریقی کرکٹر مارکو جینسن کی گیند پر 17 گیندوں پر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد پاکستان کی اگلی وکٹ مارکو جینسن نے لی امام الحق 18 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے۔