امریکا سے تعلق رکھنے والی فٹنس انفلوئنسر کو سلم اور اسمارٹ دکھنے کی خواہش میں وٹامن انجیکشن لگوانے مہنگے پڑ گئے اور انجیکشنز لگوان سے خاتون انفلوئنسر کی جلد تیزی سے گلنے سڑنے لگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیٹریز اماں نامی فٹنس انفلوئنسر نے جسم سے چربی ختم کروانے کیلئے وٹامن کے انجیکشنز کی ٹریٹمنٹ کروائی۔بتایا جارہا ہے کہ 23 سالہ انفلوئنسر نے وٹامن بی ون، وٹامن سی اور جلدی گھلنے والا ڈی آکسی کولیک ایسڈ کے 20 انجیکشنز دونوں بازوں، 20 کمر اور 20 پیٹ میں لگوائے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وٹامن انجیکشنز لگوانے کے بعد خاتون کی طبعیت بگڑنا شروع ہوگئی، پہلے انہیں سردی اور بخار ہونا شروع ہوا جس کے بعد آہستہ آہستہ ان کی جلد گلنے لگی اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے خاتون انفلوئنسر نے بتایا کہ اس وقت میں بیڈ پر تھی اور میری جلد گلنے لگی تھی حتیٰ کہ میں کپڑے بھی نہیں پہن سکتی تھی اور مجھے ہر کام کیلئے کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی۔خاتون کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے جلد گلنے کی وجہ ڈی آکسی کولیک ایسڈ کو قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون انفلوئنسر کی طبعیت اب بہتر وہ رہی ہے اور جلد بھی کافی حد تک ریکور ہوگئی ہے۔
فٹنس انفلوئنسر نے انجیکشنز پر 800 ڈالرز خرچ کیے تھے جو انہوں نے ایک لگژری سپا (luxury spa) سے لگوائے تھے۔