کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک گھر سے ڈانس پارٹی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق کراچی میں تھانہ گزری کی حدود میں واقع ڈیفنس کے ایک گھر میں ڈانس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایس پی کلفٹن کو وائرل ہونے والی ویڈیو کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 14 اکتوبر کو تھانہ گزری میں درج ہوا تھا۔