خاموش رہنے کی اب گنجائش نہیں ہے: بیلا حدید

فلسطینی نژاد امریکی سُپرماڈل بیلا حدید 20 دن بعد فلسطین پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔بیلا حدید نے فلسطین کی دیر سے حمایت کرنے پرشرمندہ ہوں، خاموش رہنے کی اب گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر جان کو خطرہ ہے لیکن اب وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔بیلا حدید نے کہا کہ فلسطین میں جو ہورہا ہے اس پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، ہم بہادر نہیں، فلسطینی بچے بہادر ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر معروف اسرائیلی اداکارہ کو گرفتار کر لیا۔اسرائیلی پولیس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملے کیٓ حمایت کرنے پر ادکارہ کو گرفتار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن