لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز کا سلسلہ دوسرے روز بھی الحمرا کلچرل کمپلیکس فیروزپور روڈ اور پنجاب سٹیڈیم میں جاری رہا۔ دوسرے روز پنجاب سٹیڈیم میں لڑکوں کی 100 میٹر ریس کے ٹرائلز ہوئے جس میں 28 تعلیمی اداروں کے تقریباً 150 طلباء نے دوڑ کے مقابلے میں حصہ لیا۔ دوسری جانب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ٹرائلز کلچرل کمپلیکس میں ہوئے جن میں طلباء مابین پینٹنگ، بیٹل آف بیںنڈ سمیت دیگر مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ایسے ایونٹس ان کی تخلیقی کو جلا بخشنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔ٹرائلز کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال تھے۔ ٹرائلز میں لاہور کی 28یونیورسٹیز سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ٹیلنٹ سامنے کو سامنے لانے کیلئے لاہور یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لاہور یوتھ فیسٹیول کے کامیاب کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ سے سکالر شپ دی جائے گی۔ لاہور یوتھ فیسٹیول بوائز 100میٹر اتھلیٹکس ٹرائلز کے نتائج میں پنجاب یونیورسٹی کے علی عزیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے محمد عز یز دوسری،پنجاب یونیورسٹی کے محمد پرویزنے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ندیم علی،حسیب بٹ سپیرئیر یونیورسٹی کے حمزہ علی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے محمدوسیم اور عبدالمعیزنے بھی لاہور یوتھ فیسٹیول کے فائنل مقابلے کیلئے منتخب ہو گئے ہیں۔
لاہور یوتھ فیسٹیول ،دوسرا روز،لڑکوں کی 100 میٹر ریس کے ٹرائلزہوئے :پرویز اقبال
Oct 27, 2024