بزنس کمیونٹی کو ریگولیٹری ڈیوٹی ، کسٹم ٹیرف میں تبدیلی جیسے خدشات کا سامنا :ثاقب فیاض  

Oct 27, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں اورنائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا بزنس کمیونٹی کو ریگولیٹری ڈیوٹی اور کسٹم ٹیرف میں تبدیلی جیسے خدشات کا سامنا ہے۔ سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے کیلئے نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ آٹو پارٹس پر درآمدی پابندیاں ہمارے مینوفیکچررز کی عالمی مارکیٹ میں مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان آٹو شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دورا ن وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ایف پی سی سی آئی کے نشاندہی کردہ ایشوز کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ایف پی سی سی آئی ویژن 2030پر کام کر رہا ہے جس کے مطابق برآمدات کو 100بلین ڈالر تک لے کر جانا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ اس سنگ میل تک پہنچنے کیلئے ایف پی سی سی آئی نے خود مختار پاور پروڈیوسرز کے خلاف فیصلہ کن قانونی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 5 معاہدے ختم کیے گئے اور دیگر 18کا جائزہ لیا گیا ہے۔ہم نے شرح سود میں نمایاں کمی کیلئے بھی کامیابی کے ساتھ آواز بلندکی ہے،انٹرسٹ ریٹ 22% سے کم ہو کر 17.5% فیصدتک آ گیا ہے،توقع ہے کہ دسمبر 2024تک 12فیصد اور 2025میں سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں