نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری گلفام احمد سیہول نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنیوالے کو شرم آنی چاہیے ادارے ان کے تابع نہیں عدالتیں قانونی تقاضے پورے کریں تو ڈیل کی باتیں ہوتی ہیں مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے کہ وہ اداروں کو یرغمال بنانے کے لئے ہر طریقہ استعمال کرتے ہیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ملک کو اس موڑ پر پہنچایا گیا اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن اور نام نہاد جمہوریت پسند پیپلز پارٹی ہے ۔
ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنیوالے کو شرم آنی چاہیے : گلفام احمد سیہول
Oct 27, 2024