ملک و قوم کی ترقی ‘خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے:سلمیٰ تصدق  

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی )انصاف لائیرز ونگ کی صوبائی رہنما سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جلد بانی پی ٹی آئی غیر قانونی قید سے نکل کر عوام کے درمیان ہوں گے اورپارٹی کی سیاسی جدوجہد کی قیادت کریں گے پاکستان کی بہتری اسی وقت ممکن ہے جب موجودہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرلی جائے اسی کاز کی خاطر پی ٹی آئی جدوجہد کررہی ہے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی نااہل قیادت نے ملک و قوم کو بے دردی سے لوٹا 76 برسوں میں حکمران امیر سے امیرتر اور قوم غریب سے غریب تر ہوتی رہی عوام معاشی بدحالی کا شکار رہی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے چیمبر میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ نے کہاکہ آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں ن لیگ کی کوئی جگہ نہیں پیپلز پارٹی بھی اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن