موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹرین  کی زد میں آکر جاں بحق

الہ آباد/ٹھینگ موڑ+ قصور (نمائندگان نوائے وقت) الہ آباد کے نواحی علاقے آرائیاں والا گاؤں کا ریلوے پھاٹک نہ ہونے اور جلد بازی نوجوان کی جان لے گئی، موٹرسائیکل سوار نوجوان نے ٹرین آتی دیکھ کر بھی جلد بازی میں گزرنے کی کوشش کی تیز رفتار ڑین کے ساتھ ٹکر انے سے نوجوان جاںبحق ہو گیا، نوجوان کی شناخت ڈاکٹر افتخار کھرل ساکن کنگن پور کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروآئی کا آغاز کردیا۔

ای پیپر دی نیشن