شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے جس نے ماضی میں عوام کی خون پسینے کی کمائی چھین کر بیرون ملک محلات بنائے ہیں اور اب بھی یہ لوٹ کھسوٹ کے کلچر کو فروغ دیکر ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں پی ٹی آئی ایک محب وطن جماعت ہے جس نے ہمیشہ قومی ریاستی اداروں کے وقار کے تحفظ کی خاطر کردار ادا کیا اور ملکی استحکام و پائیدار امن کے قیام کی جدوجہد کی اور اب بھی قومی ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔