قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عمر اویس کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی قصور کے افسران میونسپل آفیسر ریگو لیشن چوہدری اشرف گجر، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر حاجی اکمل حسین ، انفورسمنٹ انسپکٹر زمرزا افضل، ملک شوکت، فیصل جمیل‘ انچارج انکروچمنٹ علی فرحان گیلانی،ساجد علی خاں‘ٹریفک و پنجاب پولیس کے افسروں و دیگر کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف چوک قتل گڑھی‘کوٹ مولوی‘عبدالقادر روڈ‘کوٹ حلیم خان روڈ دیگر جگہوں پر کیا گیا۔ دوکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار جبکہ عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی میں بھاری مشینری کیساتھ افرادی قوت کا استعمال بھی کیا گیا۔ شہریوں کیطرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹرکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔