شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت عوام کو ریلیف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی کو خود کی کوتاہیوں کو سامنے رکھ کر حکومتی اقدامات پر تنقید کرنی چاہئے تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں ملک وقوم کو جس طرح ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں پوری قوم ان کے غلط فیصلوں اور غیرموثر اقدامات سے آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ باشعور قوم دوبارہ ان کے کسی جھانسے میں آنے کو تیار نہیں، جولوگ ملکی اداروں اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کا محاسبہ قریب ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور گروہی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا تاکہ درپیش مسائل کے بھنور میں پھنسی ہوئی ملک کی کشی کو نکال کر کنارے لگایا جاسکے۔
پارٹی قیادت عوام کو ریلیف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے : عمران رحمت
Oct 27, 2024