بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام میں آئیں گے:طیاب راشد  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں ڈیل نہیں ہے وہ ہمیشہ حق پر ڈٹ جانے والے عوامی رہنماء ہے بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں بلکہ ان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی ہے جس کو ڈیل کا رنگ دینے والے خود ڈیل کر کے ملک سے بار با ر فرار ہوئے اور اب پھر ڈیل کر کے اقتدار میں آئے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے چوہدری طیاب راشد سندھو نے کہا کہ حکومت نے 26 ویں آئینی ترامیم کے ذریعے ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے اور جعلی مقدمات میں قید و بند کر رکھا ہے جلد رہا ہو کر عوام میں آئیں گے۔ سیاسی پارٹیوں کو توڑنے اور پک اینڈ چوز کی پالیسی سے جمہوریت معیشت سمیت ہر شعبے کو نقصان پہنچتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن